Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزحقیقی آزادی مارچ کے 2 کیسز میں علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب اشتہاری قرار

حقیقی آزادی مارچ کے 2 کیسز میں علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب اشتہاری قرار

اسلام آباد:(آئی پی ایس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے حقیقی آزادی مارچ کے 2 کیسز میں علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب پیش نہیں ہورہے تھے۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری کی کاروائی شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل ودیگر دونوں مقدمات سے بری ہوچکے ہیں، علی امین گنڈا پور ودیگر کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔