Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانفیلڈ مارشل نے سعودی وفد سے کہا بھارت مرسیڈیز اور پاکستان ڈمپر ، ٹکر ہوئی تو دیکھ لیں نقصان کس کا ہوگا ؟، محسن نقوی کا انکشاف

فیلڈ مارشل نے سعودی وفد سے کہا بھارت مرسیڈیز اور پاکستان ڈمپر ، ٹکر ہوئی تو دیکھ لیں نقصان کس کا ہوگا ؟، محسن نقوی کا انکشاف

لاہور (سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے دوران سعودی گورنمنٹ کا وفد پاکستان آیا ہوا تھا جسے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت مرسیڈیز اور پاکستان ڈمپر ٹرک کی طرح ہے اور اگر دونوں ممالک میں ٹکرہو گی تو دیکھ لیں نقصان کس کا ہوگا ؟۔
لاہور میں منعقدہ ایک سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے اور کہا کہ پاک، بھارت جنگ کی بات کریں تواس میں بہت سی چیزوں میں شامل رہا اور بھارت کی منصوبہ بندی کی انفارمیشن وقت سے پہلے آجاتی تھی جبکہ ہمارے انٹیلی جنس کے لوگ سامنے نہیں آئے مگر ان کے پاس بھارت کا ہر فیصلہ ایڈوانس پہنچا ہوتا تھا ۔
وزیر داخلہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جب بھارت کے جہاز گرے تو ہم نے فیصلہ کیا جب تک ویڈیو نہ آجائے اعلان نہیں کریں گے اور ہمارے پاس 6 کے 6 جہازوں کی ویڈیوز موجود ہیں ۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش رہی بھارت کو موقع نہ دیں کہ وہ کوئی بھی ڈرامہ کرسکے اور اللہ کا شکر ہے ہمارا کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ میں اپنے سپہ سالاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی بہت چیزیں ہمارے ٹارگٹ پر تھیں جبکہ ہم نے 36 پوائنٹس پر حملہ کیا اور جہاں جہاں کیا وہ ٹارگٹ کامیاب ہوا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔