پشاور(سب نیوز) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 5اگست سے حقیقی آزادی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی ٹی آئی عمران خان کی غیر قانونی اور غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، سزائیں عوام کی رائے اور آئین پر حملہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تمام کیے گئے غیر قانونی فیصلوں کو واپس لینا ہو گا، پی ٹی آئی کو ختم کرنے والے آج ماضی کا قصہ بنتے جا رہے ہیں، ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ 5 اگست سے پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہو گی۔
بانی ٹی آئی کی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، غیر قانونی فیصلے واپس لینا ہونگے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
