ہومپاکستانشاہ سلمان کے فلاحی ادارے کاگلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین میں اشیا خوردونوش کی تقسیم کا عمل مکمل

شاہ سلمان کے فلاحی ادارے کاگلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین میں اشیا خوردونوش کی تقسیم کا عمل مکمل

اسلام آباد، پاکستان میں شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے 1000 فوڈ پییج کی تقسیم کا عمل بادسوات،غذر ،دیامر ، استور کے متاثرین سیلاب میں مکمل کرلیاگیاجس سے متاثرہ علاقوں میں تقریبا 7 ہزار افراد مستفید ہوئے ۔اس فوڈ پییج میں تمام ضروری اشیائے خوردونوش شامل تھیں ۔ ایک فوڈ پیک41 کلوگرام پر مشتمل جس میں 20 کلو فائن آٹا ،5کلو چاول ، 5لیٹر کونگ آئل ،5کلو دال چنا، 5کلو چینی اور 1کلو چائے شامل تھیں ۔ جوکہ این ڈی ایم اے اور حیات فاونڈیشن کے تعاون سے گلگت بلتستان کے ضلع غذر، دیامر ، استور کے متاثرہ دیہاتوں میں شفاف طریقے سے متاثرین میں تقسیم کی گئیں۔

shah salman foundation in pakistan
shah salman foundation in pakistan

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔