ہومپاکستانہنزہ میں پیٹرول کی شدید قلت،عوام اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا

ہنزہ میں پیٹرول کی شدید قلت،عوام اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا

ہنزہ ،ضلع ہنزہ میں پیڑول نایاب ہونے سے ہزاروں سیاح اور مقامی لوگوں کو آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ان دنوں ضلع بھر کے درجنوں پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے سیا حوں سمیت ہنزہ کے عوام کو آمد رفت میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں حالانکہ پی ایس او کا ڈپو جگلوٹ میں موجود اس کے باوجود پی ایس او کے تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول نہیں ملتا پیٹرول کی قلت سے جہاں سیاحت متاثر ہورہی ہے وہاں عام آدمی کی روز مرہ کام کاج متاثر ہورہی ہے سیاحوں اور مقامی ٹرانسپورٹر ز کو گھنٹوں پیڑول پمپ پر انتظار کرنا پڑ رہا ہے مشکل سے دو دنوں میں ایک بار ٹینکر پانچ ہزار لیٹر پیڑول لے کر نمو دار ہوتا ہے جو چندگھنٹوں بعد ختم ہوتا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ بڑے مشکل سے کورونا کے اس صورت حال میں سیاحت سے کاروبار بحال ہوا ہے ایسے میں ضلع میں پیٹرول کا بحران نے کاروبار متاثر کیا ہے اور لوگوں کو بھی مشکلات پیش آرہی ہیں سنئر منسٹر ہنزہ میں جاری پیٹرول کی قلت کا نوٹس لے اور انتظامیہ امرجنسی کی صورت حال کے لئے پیٹرول کی دستیابی کو یقینی بنائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔