ہومپاکستانپاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 25 ہزارسے تجاوز کرگئی

پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 25 ہزارسے تجاوز کرگئی

اسلام آباد، پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید91 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 94 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار 659 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 75 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 82 ہزار 332، سندھ میں 4 لاکھ 22 ہزار 418، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 721، بلوچستان میں 31 ہزار 865، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 687، اسلام آباد میں 96 ہزار 771 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 865 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 73 لاکھ 36 ہزار 393 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 943 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 15 ہزار 519 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 513 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 91 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 94 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 605، سندھ میں 6 ہزار 627، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 819، اسلام آباد میں 852، بلوچستان میں 336، گلگت بلتستان میں 170 اور آزاد کشمیر میں 685 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔