Saturday, May 9, 2026
ہومکالم وبلاگزبلاگزشادی کیلئے شرط

شادی کیلئے شرط

تحریر:- محمد دانش
@iEngrDani
ایک نوجوان نے شرط رکھی کہ
وہ اُس لڑکی سے شادی کرے گا
جو اچھا کھانا پکانا جانتی ہو گی،
آخر اُس کےچچا نے ہمت کی اور
اُس کواپنی بیٹی سے شادی کی
پیشکش کر دی،
نوجوان نے اپنی شرط چچا کو یاد دلائی
جس پر چچا نے اُس کو اگلے دن اپنے گھر مدعو کیا،
جوان جب چچا کے گھر پہنچا تو
چچا گھر کے باہر اُس کا انتظار کررہا تھا
وہ اُسے سیدھا مویشیوں کے باڑے میں لے گیا اور
خوب موٹا تازہ پلا ہوا مینڈھا اُس کو دکھا کر کہا کہ
بیٹا جی ذرا اِس کو ذبح کرکےگوشت بنا کر لے لاؤ
تاکہ
تیرے مستقبل کی دلہن اِس کو تیرے سامنے ہی پکا کر ہمیں کھلائے
اور کہا کہ
بیٹا میں نے بھی مینڈھا ذبح کرکے اپنے چچا کی بیٹی کو دیا تھا
جس نے اُسے بہترین طریقے سے پکا کرمجھے کھلایا تھا
اور
ہماری شادی ہوگئی تھی،
نوجوان کا رنگ پیلا پڑ گیا
وہ خجالت کے ساتھ بولا
کہ
چچا جان زمانہ تبدیل ہو گیا ہے
آج کے جوان مینڈھے ذبح کرنا
بھول گئے ہیں
آہستہ بولو بیٹا
واقعی زمانہ تبدیل ہو گیا ہے
اب لڑکے مینڈھا ذبح کرنا بھول گئے ہیں
اور
لڑکیاں کھانے پکانا بھول گئ ہیں
تعلیم نے دونوں کو کسی قابل نہیں چھوڑا
نوجوان نے چپ کر کے چچا کی بیٹی سے شادی کرلی
اور ہنسی خوشی رہنے لگے
کھانے اور پیزہ باہر سے آتا رہا
اورمیاں بیوی مزے کرتے رہے۔
نتیجہ
شرط ہمیشہ خود کو تول کر رکھنا چاہیے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔