اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی ایونٹس کیلئے عالمی معیار کی رہائشی سہولیات کے فقدان کے باعث وزیراعظم نے بعض سرکاری عمارتوں کا ہوٹلز میں تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔ فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تین رکنی وزارتی کمیٹی قائم کردی۔پہلے مرحلے میں شہید ملت بلڈنگ کو فائیو اسٹار ہوٹل میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے
ذرائع کے مطابق شہید ملت بلڈنگ کی فائیو اسٹار ہوٹل میں تبدیلی کے منصوبے پر مشاورت جاری ہے۔ منصوبے کی نگرانی کیلئے داخلہ، خزانہ اور ہاوسنگ کے وزرا کو ٹاسک مل گیا۔وزرا کمیٹی شہید ملت بلڈنگ کو جدید ہوٹل میں بدلنے کے منصوبے کا جائزہ لے گی، شہید ملت بلڈنگ کا مجموعی رقبہ 4 ہزار 400 مربع گز،128 کمروں کی گنجائش ہے۔ذرائع کے مطابق شہید ملت بلڈنگ میں 64 لگژری سوئٹس بنانے کی بھی گنجائش موجود ہے، اسلام آباد میں ایس سی او اجلاس کے موقع پر ہزاروں اضافی رہائشی کمرے درکار ہے۔ ایس سی او ایونٹ کے لیے اسلام آباد میں 4ہزار سے زائد ہوٹل رومز درکار ہوں گے۔
