تحریر: زوہیب زاہد خان
@ZohaibZahidKhan
انسان ہمہ وقت جدوجہد اورکوششوں میں لگارہتا ہے انسان کی مسلسل انتھک محنت اسکو سخت جدوجہد کا عادی بنادیتی ہے۔ انسان کو جدوجہد میں کئی طرح کی مشکلات اور پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بے شمار مشکل ترین مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔
ان مشکل حالات میں باہمت انسان کبھی ہارتا نہیں ہے۔ اس انسان کے حوصلے پست نہیں ہوتے ہیں۔ بلکہ وہ اپنے آپ کو مشکل صورتحال سے نمٹنے کیلئے ذہنی طور پرتیارکرتا ہے۔ جب انسان خود کو ذہنی طور پر تیارکرلے پھر وہ کسی بھی مشکل صورتحال سے جواں مردی کے ساتھ نمٹ سکتا ہے۔
انسان کی مُسلسل کوشش اس کے اعصاب کو طاقتوربنادیتی ہے۔ انسان کے اندران جذبات کو مزید ابھاردیتی ہے جو جذبات اسکو باہمت بنانے میں تقویت بخشتے ہیں کوشش انسانی جدوجہد کی اہم ترین کڑی ہے کوشش پر ہی انسان کی ساری جدوجہد اورمحنت کا انحصار ہوتا ہے۔
جب انسان کسی کام کو سرانجام دینے کیلئے پختہ عزم کرلے تو وہ اس کام کی تکمیل کیلئے ہرممکن کوشش کرتا ہے وہ انسان ہار اور جیت کی پرواہ کئے بغیر اپنے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ انسان بخوبی سمجھتا ہے کامیابی و ناکامی الله کے ہاتھ ہے انسان صرف نیت کرکے کوشش کرسکتا ہے اور پھر اپنے رب پر توکل کرتا ہے۔
اگر انسان کو بار بار کوششیں کرنے باوجود کامیابی نہ بھی ملے تو مایوس نہیں ہونا چاہیئے بلکہ پہلے سے زیادہ جذبے کے ساتھ کوشش کو مزید تیز کرنا چاہیئے کیونکہ کوشش کرنے والی محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی ہے۔ کوشش کرنے والوں کو کبھی نہ کبھی کامیابی مل ہی جاتی ہےکیونکہ کوشش ہی کامیابی کی حقیقی ضمانت ہے کوشش ہی انسان کو بلند کردار بناتی ہے۔
دعا ہے اللہ ہمیں قران و سنت کے مطابق محنت کرنی کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
