چلاس، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جل کے مقام پربند ہونے والی بابوسرسے چلاس روڈ سے ملبا ہٹانے کا کام جاری ، روڈ ٹریفک کیلئے کل صبح چار سے دو بجے تک بند رہے گی ۔
اسسٹنٹ کمشنر چلاس حسین شاہ کے مطابق کل مورخہ23 اگست کو بابوسر روڈ پر ٹریفک صبح 4 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی ،بابوسر روڈ جل کے مقام پر حالیہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ملبے ، پتھروں ، مواد آنے سے بند ہو گئی تھی جسے عارضی طور پر بحال کیا گیا تھا ،اب روڈ سے ملبہ ہٹا کر ڈبل اور مکمل راستہ بنایا جا رہا ہے، مسافروں ، ٹرانسپورٹرز اور سیاحوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بابوسر روڈ پر صبح 4 سے دوپہر 2 بجے تک سفر سے گریز کریں۔
لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والی بابوسرچلاس روڈ سے ملبا ہٹانے کا کام جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
