ہومپاکستانمون سون بارشیں ، تربیلا ڈیم بھر گیا، دریائوں میں سیلاب کا خطرہ

مون سون بارشیں ، تربیلا ڈیم بھر گیا، دریائوں میں سیلاب کا خطرہ

اسلام آباد(سب نیوز) مون سون بارشوں کے باعث ملک میں دریائوں اور ڈیموں کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، تربیلا ڈیم اپنی آخری حد تک بھر گیا جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 68 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، جبکہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی اور چناب میں بھی نچلے درجے کے سیلاب کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 17 سے 19 اگست کے دوران دریائے راوی اور چناب سے ملحقہ ندی نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔