Thursday, May 7, 2026
ہومتازہ ترینسندھ حکومت کا ایک ہفتے کے لئے یونیورسٹیاں بند رکھنے کا اعلان

سندھ حکومت کا ایک ہفتے کے لئے یونیورسٹیاں بند رکھنے کا اعلان

کراچی،حکومت سندھ نے تمام جامعات مزید ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز سندھ حکومت نے ایک ہفتے کے لیے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم آج تمام جامعات بھی ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔وزیرجامعات اسماعیل راہونے کہا کہ سندھ کی تمام جامعات اوربورڈز30 اگست سے کھلیں گے، طالبعلم اوراساتذہ 30 اگست سے پہلے کورونا ویکسین کروالیں۔گزشتہ روزوزیراعلی سندھ نے صوبے میں مزید ایک ہفتے تک تمام اسکولز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اسکولزنہیں کھول سکتے، 30 اگست سے تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔