کراچی ،سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کا نام چئیرمین پی سی بی کیلئے وزیراعظم کے جانب سے نامزد، ذرائع کے مطابق سابق کپتان رمیز راجہ نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بننے کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔ موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی تین سالہ مدت 18 ستمبر کو مکمل ہو رہی ہے۔کرکٹ بورڈ کے پیٹرن کی حیثیت سے وزیراعظم عمران خان آئندہ چند روز میں گورننگ بورڈ میں دو نام دیں گے۔اطلاعات کے مطابق احسان مانی کی جگہ رمیز راجہ کا نام شامل کیے جانے کی باتیں گردش کر رہی ہیں۔رمیز راجہ کرکٹ سے الگ ہونے کے بعد کافی عرصے سے کرکٹ کمینٹری کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کیلئے رمیز راجہ کا نام نامزد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
