ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال

لاہور (آئی پی ایس )وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی امور اور مجموعی صورتحال سے متعلق مختلف معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔ تاہم جاری کردہ اعلامیے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔