Wednesday, May 6, 2026
ہومپاکستانرکشہ میں بیٹھی خواتین سے بدتمیزی کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ،وزیراعلیٰ پنجاب کا فوری گرفتارکرنیکا حکم

رکشہ میں بیٹھی خواتین سے بدتمیزی کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ،وزیراعلیٰ پنجاب کا فوری گرفتارکرنیکا حکم

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رکشہ میں بیٹھی خواتین سے بدتمیزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہورمیں خواتین سے ہراسانی کے2 مزید واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے رکشہ میں بیٹھی خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والے کو فوری گرفتار کیا جائے۔وزیر اعلی پنجاب نے گلشن اقبال پارک میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والوں کی گرفتاری کی بھی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی اور لاہورسمیت پنجاب میں جہاں ایسے واقعات ہوئے ملزمان کوفوری پکڑاجائے، اجتماع اور فیملی پوائنٹس پر سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کیے جائیں۔دوسری جانب جشن آزادی کے روز لاہور میں چنگ چی رکشہ میں خاتون سے بدسلوکی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ لاری اڈہ میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ غلام عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق 2 خواتین اور ایک بچی رکشے میں بیٹھی تھیں جب اوباش لڑکوں نے پیچھا کیا۔ اس دوران 10 سے 12 لڑکے خواتین پر آوازیں کستے رہے۔مقدمے کے متن کے مطابق سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس لڑکا رکشے میں سوار ہوا۔ لڑکے نے خاتون کو ہراساں کیا اور دست درازی کی اور فرار ہو گیا۔یاد رہے جشن آزادی کے روز رکشے میں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی تھی ، جس میں اوباش نوجوان رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کرتے رہے۔ویڈیو میں اوباش نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں کیا اور پیچھا کرتے رہے، اوباش نوجوان موٹر سائیکل سے اتر کر رکشے میں سوار ہوگیا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی جبکہ رکشے میں سوار خواتین نے خود کو بچانے کے لیے جوتا اٹھا لیا، خواتین کے ساتھ رکشے میں بچہ بھی سوار تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔