Monday, July 14, 2025
ہومپاکستانرکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے بجٹ کو عوام دشمن اور آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیدیا

رکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے بجٹ کو عوام دشمن اور آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیدیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے بجٹ 2025-26 کو عوام دشمن اور آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیدیا۔ا قومی اسمبلی میں بجٹ کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام دوست بجٹ لانے کی بجائے مہنگائی کے ستائے عوام کو مزید بوجھ تلے دبا دیا ، 98فیصد فیصد پاکستانی طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، بجٹ میں ریلیف کا کوئی ذکر نہیں۔

صبحین غوری نے ترقیاتی اسکیموں میں خواتین کی نمائندگی نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ 2025-26 کا حجم 4224 ارب، مگر خواتین کو کوئی حصہ نہ دیا گیا،خواتین پاکستان کی 51 فیصد آبادی، مگر ترقیاتی منصوبوں میں مکمل نظر انداز کیا گیا،پارلیمان کی 18 فیصد خواتین نمائندہ ارکان مسلسل حکومتی نظراندازی کا شکار،مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین بھی عوام کی نمائندہ ہیں، ترقیاتی فنڈز ان کا حق ہے ،وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم نے گزشتہ سال فنڈز کا وعدہ کیا، مگر کوئی عمل نہ ہوا،خواتین پارلیمنٹرینز کے لیے الگ اسکیم نہ ہونا حکومت کی عدم سنجیدگی ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اقتصادی کونسل کی منظوری کے باوجود خواتین سے متعلق منصوبے شامل نہ ہو سکے،خواتین کی ترقی کو نظر انداز کرنا آئندہ سیاسی حکمت عملی پر سوالیہ نشان ہے،حکومت نے خواتین پارلیمنٹرینز سے کیے گئے وعدے دو سال سے پورے نہیں کیے ،اقلیتوں کی ترقیاتی ضروریات کو بھی مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔