اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا کے دوران امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کی تعریف کی اور فیلڈ مارشل کو پاکستان کی سرحدوں و مفادات کے دفاع کے لیے پختہ عزم کے اظہار پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ پاور سیکٹر میں مالیاتی استحکام کی بحالی کے لیے ملک کی سب سے بڑے مالیاتی اسکیم کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیرِ اعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کی تعریف کی۔وزیرِاعظم نے فیلڈ مارشل کو ملکی سرحدوں و مفادات کے دفاع کیلئے پختہ عزم کے اظہار پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکا میں پاکستانیوں سے خطاب کی تعریف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
