Thursday, June 19, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزججز سن لیں، انصاف کے ساتھ شیطانی کی تو پوری قوم یاد رکھے گی،علیمہ خان

ججز سن لیں، انصاف کے ساتھ شیطانی کی تو پوری قوم یاد رکھے گی،علیمہ خان

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدلیہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کیس تین منٹ میں ختم ہوسکتا ہے، لیکن عدلیہ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس جج نے سزا سنائی ہے، اس پر خود سپریم کورٹ نے اعتراض کیا ہے۔ جج ناصر جاوید نے جو کچھ کیا، وہ ان کی دس پشتیں یاد رکھیں گی۔ اُنہیں صرف سزا دلوانے کے لیے لگایا گیا تھا۔
علیمہ خان نے ججز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “ججز سن لیں، انصاف کے ساتھ شیطانی کی تو پوری قوم یاد رکھے گی۔ آج ججز کی بے انصافی کی وجہ سے ان کے بچے اپنے نام بدلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ججز میں جرات نہیں کہ یہ کیس سن لیں۔ ہمیں صرف ایک تاریخ لینے کے لیے ڈھائی گھنٹے بیٹھنا پڑا اور بالآخر ہمیں 26 جون کی تاریخ دی گئی۔ عدلیہ کا تماشہ بنادیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قائم مقام چیف جسٹس کہتے ہیں ہم بہت مصروف ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ انصاف کی فراہمی کس کی ذمہ داری ہے؟
انہوں نے سخت لہجے میں کہا، “خبردار! آئندہ کسی نے کہا کہ خوشخبری سنا دی ہے۔ میں نام لے کر بتاؤں گی اگر کسی نے ایسی بات کی۔ ہماری برداشت ختم ہو چکی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ اب وہ عالمی سطح پر اپنی آواز اٹھائیں گی۔ “ہم جیلوں میں جانے کے لیے تیار ہیں، لیکن بانی پی ٹی آئی کا تماشہ نہ لگایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کے لیڈر ہیں، پارٹی کے چیئرمین وہی ہیں اور جو بھی ان کے لیے احتجاج کرے گا، ہم اُس کے ساتھ ہیں۔
علیمہ خان نے امریکی نظامِ انصاف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “کیلیفورنیا میں احتجاج ہوا، لیکن کسی نے گولی نہیں چلائی۔ امریکہ میں شہریوں کے حقوق ہیں، یہاں کیوں نہیں؟
انہوں نے انکشاف کیا کہ “اراکینِ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے اراکین بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر موجود ہیں اور عدالتی رویے پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔