Friday, June 20, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم شہبازشریف سے چودھری سالک حسین کی قیادت میں وفد کی ملاقات،کامیاب بجٹ پر خراج تحسین

وزیراعظم شہبازشریف سے چودھری سالک حسین کی قیادت میں وفد کی ملاقات،کامیاب بجٹ پر خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) کے اراکینِ قومی اسمبلی پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں چوہدری حسین الٰہی، محمد الیاس چوہدری اور محترمہ فرخ خان شامل تھیں۔
وفد نے مالی سال 2025-2026 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اسے ملکی معیشت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔
ملاقات میں وفد نے ملک کی معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعظم کے تمام اقدامات میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ ملکی عسکری اور سیاسی قیادت عوامی خوشحالی اور ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔
بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو بلند کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔