Friday, June 20, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزاحسن اقبال کا ہرجانہ دعویٰ، مراد سعید کے وکلاء غیر حاضر، عدالت کا نئی تاریخ کا حکم

احسن اقبال کا ہرجانہ دعویٰ، مراد سعید کے وکلاء غیر حاضر، عدالت کا نئی تاریخ کا حکم

اسلام آبا د(آئی پی ایس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے کیس کی سماعت کی، تاہم مراد سعید کے وکلاء عدالت میں پیش نہ ہو سکے، جس پر عدالت نے سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔
احسن اقبال نے مراد سعید کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ اس الزام پر دائر کر رکھا ہے کہ مراد سعید نے مبینہ طور پر سکھر-ملتان موٹروے منصوبے میں کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔