Saturday, June 14, 2025
spot_img
ہومپاکستانپی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

لاہور(سب نیوز) پولیس کے سابق انسپکٹر مظہر اقبال کی مدعیت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور بے بنیاد الزامات لگائے۔ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر شہباز گل نے میری فیملی کی کردارکشی کی اور لوگوں کو میرے کردار اور رویہ کے متعلق ورغلایہ۔
مدعی مقدمہ نے سوشل میڈیا سے ایسے مواد کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے انکوائری مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔