اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، معرکہ حق ، آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کیخلاف شاندار فتح نے یوم تکبیر کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ،بزنس کمیونٹی اس عزم کی تجدید کرتی ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لانے کیلئے محنت جاری رکھے گی۔28مئی یوم تکبیر کے موقع پراپنے پیغام میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ 28مئی کا دن ملک کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا،
یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، 28مئی کوپاکستان نے اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جو ملکی دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ،دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا،معرکہ حق ، آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار فتح نے یوم تکبیر کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے عہد کی تجدید کرنے کا دن ہے ،پاکستان اللہ کی عظیم نعمت ہے جس کی تعمیر و ترقی میں سب کو اپنا کردار ادا کرنیکی ضرورت ہے،عسکری محاذ پر عظیم کامیابی کے بعد پاکستان کو اب معاشی محاذ پر بھی خود مختار بنانا ہے ، بزنس کمیونٹی پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لانے کیلئے محنت جاری رکھے گی ۔