Thursday, June 19, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزجوہری خطے میں طبل جنگ بجانا غیر ذمہ دارانہ فعل ہے: رضوان سعید شیخ

جوہری خطے میں طبل جنگ بجانا غیر ذمہ دارانہ فعل ہے: رضوان سعید شیخ


واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ جوہری خطے میں طبل جنگ بجانا غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت توسیع پسندانہ عزائم کا اظہار کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کے عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، امریکی قیادت کے بروقت اور مؤثر کردار سے پاک بھارت جنگ بندی ہوئی۔

رضوان سعید شیخ کا کہنا تھاکہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد مسئلہ کشمیر ابھر کر دنیا کے سامنے آیا، دنیا کی توجہ کئی دہائیوں سے حل طلب مسئلے کی جانب مبذول ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ بھارتی قیادت کی اشتعال پسندی کا مقصد انتظامی خامیوں کی پردہ پوشی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔