اسلام آباد،گزشتہ 2 ہفتے کے دوران لہسن کی قیمت میں 70 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 ہفتے کے دوران ٹماٹر 30 روپے کلو تک مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق گوجرانوالہ میں لہسن 70 روپے کلو اضافے کے بعد 280 روپے میں فروخت ہوا جب کہ اسلام آباد میں لہسن کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ ہواجس کے بعد اسلام آباد میں لہسن کی فی کلو قیمت 320 روپے تک پہنچ گئی جبکہ راولپنڈی میں لہسن کی قیمت 20 روپے اضافے کے ساتھ 280 روپے کلو ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق لاہور، فیصل آباد میں لہسن 2 ہفتے میں 20 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کی مہنگائی رپورٹ :گزشتہ 2 ہفتے کے دوران لہسن کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
پچھلی خبر
اگلی خبر

