Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانگلگت بلتستان میں سنگل لارجسٹ پارٹی حکومت بنائیگی، بلاول اور ڈار میں اتفاق

گلگت بلتستان میں سنگل لارجسٹ پارٹی حکومت بنائیگی، بلاول اور ڈار میں اتفاق

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی

دونوں رہنماں کے درمیان گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔دوران گفتگو اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے درمیان اس بات پر اتفاق ہے کہ سنگل لارجسٹ پارٹی ہی حکومت بنائے گی، گلگت بلتستان کے امور سے متعلق دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے ایک ساتھ بیٹھنے پر بھی اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔