Friday, June 20, 2025
spot_img
ہومپاکستانبھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیراعظم

بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار حملے میں زخمی ہونے والے 2 بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری اپنے خصوصی بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا اسکول بس میں معصوم بچوں پر حملہ انکی بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے درندگی کی تمام حدیں پار کی ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے اور پاکستان کے مستقبل ، ننھے و معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور متحد ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔