Friday, June 20, 2025
spot_img
ہومپاکستانآئی ایل او کے اصول و ضوابط کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن کو عالمی فورمز پر مکمل شرکت اور نمائندگی کا حق دیا جائے، شمس الر حمن سواتی

آئی ایل او کے اصول و ضوابط کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن کو عالمی فورمز پر مکمل شرکت اور نمائندگی کا حق دیا جائے، شمس الر حمن سواتی

اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الر حمن سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کے کروڑوں مزدور اور ان کی نمائندہ فیڈریشنوں پر مشتمل جائنٹ ایکشن کمیٹی ہم حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی ایل او کے اصول و ضوابط کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن کو عالمی فورمز پر مکمل شرکت اور نمائندگی کا حق دیا جائے اورغیر نمائندہ اور غیر متعلقہ افراد کو مزدوروں کی آواز بننے سے روکا جائے

انھوں نے کہایہ نہ صرف آئی ایل او کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے، بلکہ پاکستان کی اصل ٹریڈ یونین تحریک کے ساتھ کھلی زیادتی بھی ہے۔ ہم نے اس حوالے سے وزیرِاعظم پاکستان کو باضابطہ خط کے ذریعے آگاہ کیا اور فوری مداخلت کی درخواست کی، لیکن تاحال کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آیا، مشاورتی عمل کو شفاف اور باقاعدہ بنایا جائے تاکہ کوئی بھی فیصلہ یکطرفہ نہ ہو،اگر ہمارا یہ مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا، تو ہم آئینی اور قانونی دائرے میں رہتے ہوئے ہر ممکن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں، مزدور رہنماں نے کہا پاکستان کی مزدور تحریک کو مزید کمزور ہونے سے بچایا جائے یہ یہ حکو مت سمیت ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔