Thursday, June 19, 2025
spot_img
ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ ترک صدر اردوان سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ ترک صدر اردوان سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد /استنبول(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب اروان سے ملاقات ہوگئی۔دولماباہچے محل پہنچنے پر ترک صدر اردوان نے وزیر اعظم شہبازشریف کا بھرپور استقبال کیا، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات ونشریات عطاللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی ہمراہ تھے۔ذرائع کے ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیے جانے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اعلی سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دائرہ کار میں تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ترکیہ رجب طیب اردوان کی قیادت میں دونوں ملکوں میں وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھی شرکت ، ترک صدر نے معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کو پریس کوریج کی اجازت نہیں دی گئی، ترک صدر اردوان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ کے دارالحکومت استبول پہنچے جہاں ایئر پورٹ پر ترکیہ کے وزیردفاع نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا شاندار استقبال کیا، پاکستان کے سفیر بھی ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف 30مئی 2025 تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے اور ان ممالک کے رہنماں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو دی گئی حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی 2025 کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔