Thursday, June 19, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزکوہستان اسکینڈل: وزیراعلی کے پی نے ایم پی اے ن لیگ کو 1 ارب کا نوٹس جاری کر دیا

کوہستان اسکینڈل: وزیراعلی کے پی نے ایم پی اے ن لیگ کو 1 ارب کا نوٹس جاری کر دیا

پشاور (سب نیوز )وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کوہستان اسکینڈل کے معاملے پر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ایک ارب روپے حرجانے کا نوٹس جاری کیا ہے ، لیگل نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے وزیراعلی کو کوہستان سکینڈل کا مرکزی کردار کہا ہے اس بیان سے علی امین کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

کوہستان اسکینڈل کے معاملے پر وزیراعلی خیبر پختون خوا اور اپوزیشن لیڈر آمنے سامنے آگئے، علی امین گنڈا پور نے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی عباد اللہ کو ایک ارب روپے حرجانے کا نوٹس جاری کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی عباد للہ خان نے بیان دیا ہے کہ کوہستان اسکینڈل میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا مرکزی کردار ہے۔ جس پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے ایم پی اے عباد اللہ کو ایک ارب روپے حرجانے کا لیگل نوٹس جاری کردیا ہے۔

لیگل نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے اس بیان سے علی امین کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ مبینہ کوہستان اسکینڈل میں وزیراعلی کو ملوث کرانا مناسب نہیں ہے۔ نوٹس ایڈووکیٹ علی عظیم آفریدی کی وساطت سے بھیجی گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔