Sunday, May 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزچمن میں جعفر ایکسپریس کے قریب زوردار دھماکا، 15 افراد زخمی، 8 کی حالت تشویشناک

چمن میں جعفر ایکسپریس کے قریب زوردار دھماکا، 15 افراد زخمی، 8 کی حالت تشویشناک

کوئٹہ:(آئی پی ایس) چمن میں جعفر ایکسپریس کے گزرتے وقت پھاٹک کے قریب زوردار دھماکے کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ آواز شہر بھر میں سنی گئی جبکہ قرب و جوار میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

سول اسپتال ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق چمن پھاٹک دھماکے میں 15افراد زخمی جبکہ 8 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔