واشنگٹن (شاہ خالد)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ انتہائی مشکل لگ رہا ہے، یورپی یونین کے ساتھ تجارتی خسارہ 25 کروڑ ڈالر سالانہ ہے، یورپی یونین کے ساتھ ہماری بات چیت کسی نتیجے پر نہیں پہنچ رہی، میرا مشورہ ہے کہ یکم جون سے ای یو پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے، پیداواری یونٹ امریکا منتقل کرنے پر کوئی ٹیرف نہیں ہوگا۔
امریکی صدر نے یورپی یونین پر 50فیصد ٹیرف کا عندیہ دیدیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔