Friday, May 1, 2026
ہومپاکستانزندگی گزارنا مشکل ہوگیا، تنخواہ دار طبقے کا حکومت سے ٹیکس میں کمی کا مطالبہ

زندگی گزارنا مشکل ہوگیا، تنخواہ دار طبقے کا حکومت سے ٹیکس میں کمی کا مطالبہ

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان بھر کے تنخواہ دار طبقے نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مہنگائی اور بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کے پیش نظر ان پر عائد ٹیکسوں میں فوری کمی کی جائے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیکس نظام کے تحت باعزت زندگی گزارنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ ہر ماہ تنخواہ کا ایک بڑا حصہ ٹیکس کی مد میں کٹ جاتا ہے، جبکہ روزمرہ اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ اس اہم معاملے پر سنجیدگی سے غور کریں اور جلد کوئی واضح اور ریلیف پر مبنی اعلان کریں۔
عوامی نمائندوں اور ماہرین معیشت نے بھی اس مطالبے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینا ناگزیر ہو چکا ہے، تاکہ وہ باوقار زندگی گزار سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔