ہومدنیاافغان آرمی چیف ولی احمد زئی عہدے سے برطرف، ہیبت اللہ نئے سپہ سالار مقرر

افغان آرمی چیف ولی احمد زئی عہدے سے برطرف، ہیبت اللہ نئے سپہ سالار مقرر

کابل،افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف ولی احمد زئی کو عہدے سے ہٹا دیا، ان کی جگہ ہیبت اللہ کو نیا سپہ سالار مقرر کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں جنگ کا بازار گرم ہے، افغان فورسز اور طالبان کئی علاقوں میں آمنے سامنے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے 9ویں صوبائی مرکز فیض آباد پر بھی قبضہ کر لیا۔ قندوز سے کابل آنے والی شاہراہ پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا۔ مزار شریف کی طرف بھی پیش قدمی جاری ہے، نواحی علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔صدر اشرف غنی شمالی علاقوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے خود مزار شریف پہنچ گئے، انہوں نے افغان فوج کی مختلف محاذوں سے پسپائی کے سبب آرمی چیف ولی احمد زئی کو عہدے سے ہٹایا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔