اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے وزیراعظم ہاس میں دفتر سنبھال لیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے گزشتہ روز مختلف وفاقی وزرا سے بھی ملاقاتیں کیں، وہ وزیراعظم ہاس کے چھٹے فلور پر بیٹھا کریں گے۔
پارٹی ذرائع نے بتایاکہ حمزہ شہباز پبلک اکانٹس کمیٹی کے معاملات کو بھی دیکھیں گے، وہ کارکنان کے مسائل حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف سوموار سے باقاعدہ اپنے دفتری معاملات دیکھیں گے۔خیال رہے کہ حمزہ شہباز وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے ہیں۔
