ہومبریکنگ نیوزبھارتی نوجوانوں کی جدوجہد رنگ لے آئی، وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی

بھارتی نوجوانوں کی جدوجہد رنگ لے آئی، وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی

نئی دہلی: (آئی پی ایس) بھارت کے نوجوانوں کی جدوجہد رنگ لے آئی، وفاقی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا۔
بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نوجوان طلبہ اہم ترین امتحانات میں پرچے لیک ہونے اور امتحانی جوابی پرچے تبدیل ہونے پر کئی روز سے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے لیے احتجاج کر رہے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔