ہومپاکستانپی ٹی آئی ارکان سمیت شیخ رشید اپنی زبانوں کو لگام دیں، زیب جعفر

پی ٹی آئی ارکان سمیت شیخ رشید اپنی زبانوں کو لگام دیں، زیب جعفر

اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی زیب جعفر نے کہا ہے میاں محمد نوازشریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ،تین دفعہ ملک کی وزارت عظمی کے منصب پر فائز رہے ہیں،پی ٹی آئی کے وزرا اور ارکان سمیت شیخ رشید اپنی زبانوں کو لگام دیں، سیاسی یتیم شیخ رشید نوازشریف کو مشورے دینے کے بجائے اپنے مستقبل کا سو چیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما زیب جعفر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ویسے کوئی مستقبل نہیں انہیں صرف گالم گلوچ ہی آتی ہیں، متوالے اور متوالیاں اپنے قائد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں،قائد نواز شریف ڈرنے والے نہیں ایک نڈر لیڈر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔