اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)انتظامیہ کی ہدایت پر اسلام آباد کے قدرتی حسن میں مزید اضافے کے لئے اسلام آباد کے انڈر پاسز اور پلوں پر فن خطاطی (آ رٹ ورک)، کیلی گرافی کا 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں چند منتخب جگہوں پر سی ڈی اے کے شعبہ روڈ اینڈ مارکیٹنگ کی باقاعدہ منظوری کے بعد نجی کمپنیوں کو تشہیر کی اجازت دی گئی جبکہ اسلام آباد میں وال چاکنگ، تشہیر، لکھائی یا پمفلٹ لگانا نہ صرف منع ہے بلکہ قانونا جرم بھی ہے ۔اس ضمن میں سیونتھ ایونیو، نائنتھ ایونیو، فیصل ایونیو اور انڈر پاسز کو خوب صورت فن خطاطی(آ رٹ ورک)سے ڈیزائن کیا گیا ہے، سرینگر ہائی وے پر پشاور موڑ انٹر چینج پر تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے ۔علاوہ ازیں سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے انڈرپاسسز اور پلوں میں مصوری اور فن خطاطی سے منسلک نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو خصوصی طور پر آ رٹ ورک مہم میں شامل کیا گیا ہے، آ ئی ایٹ فلائی اوور کے ساتھ پیدل چلنے والے پل پر ٹرک آ رٹ کا خوبصورت نمونہ ڈیزائن کردیا گیا ہے، تاکہ دیکھنے والی آنکھ کو دلکش اور دلفریب منظر دکھائی دے، تزئین و آرائش اور خطاطی(آرٹ ورک) پاکستانی ثقافت، تہذیب و تمدن کو بھی اجاگر کررہا ہے، شہر کی تزئین و آرائش اور خطاطی (آرٹ ورک)سے سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگادریں اثنا اس مہم میں اسلام آباد کی اہم شاہراہوں، سڑکوں، گرین بیلٹس، گلیوں اور سروس روڈ پر واقع سائن بورڈ، سٹریٹ بورڈ، دیواروں، انڈر پاسز، پلوں، مارکیٹوں، بجلی کے کھمبوں اور پولوں، پارکوں اور اہم مراکز میں غیر قانونی اشتہارات و تشہیر بازی، وال چاکنگ، لکھائی، سٹیکرز، پمفلٹ کو بھی صارف کرکے اپنی اصل شکل میں بحال کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے
شہراقتدار کی دیواروں سے غیر قانونی لکھائی، وال چاکنگ اور سٹیکرز کا خاتمہ ،آ رٹ ورک مکمل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
