بیجنگ، چین کے شہربیہائی کے کھلے سمندر میں 61 مسافروں پر مشتمل کشتی الٹنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔چینی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جنوبی چین کے گوانگ ژوانگ خودمختار علاقے بیہائی شہر کے ساحل پر ایک کشتی الٹنے سے آٹھ افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ بیہائی کے ضلع تیشانگانگ کے ساحلی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب جہاز میں کل 61 افراد سوار تھے ، ماہی گیری کے سفر سے واپس آرہا تھا۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ منگل کی صبح تک پانی میں گرنے والے تمام افراد کو بچا لیا گیا تھا اور کشتی کے مالک کو مقامی پبلک سیکورٹی حکام نے تحویل میں لے لیا ۔۔امدادی ٹیموں نے ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کے ساتھ متاثرین کی مدد کی۔
چین:کشتی الٹ گئی، 8 افراد ہلاک، 13زخمی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
