اسلام آباد ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیواؤں کی زمین پر ڈیفنس ہاسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے)کے مبینہ قبضے کے کیس میں ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو بیواؤں کی زمین پر ڈی ایچ اے کے مبینہ قبضے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات پیش ہو کر بتائیں کس قانون کے تحت زمین ایکوائر کی ؟۔ ڈی سی اسلام آباد اور اے ڈی سی جی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو تحریری جواب بھی جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
بیواؤں کی زمین پر قبضے کا کیس : ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عدالت طلب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
