Sunday, April 20, 2025
ہومپاکستاناڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ کر دی گئی

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ کر دی گئی

راولپنڈی(سب نیوز)اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ کر دی گئی۔توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل 26 مارچ کو اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کر دیا گیا۔
وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چودھری کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔خالد یوسف چودھری نے کہا کہ کل عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ٹو کیس کی نئی تاریخ دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔