راولپنڈی (سب نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنی والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی، نماز جنازہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلی عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے موقع پر ملکی قیادت نے جنرل عاصم منیر سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی والدہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ جنازے میں سینئر سیاسی و عسکری شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
صدرآصف زرداری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی وفات پراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں لواحقین کیساتھ ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔