ہومپاکستانایف آئی اے کی صوابی میں کارروائی ، حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی صوابی میں کارروائی ، حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

پشاور،ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی اور ڈائریکٹر ایف آئی اے خیبرپختونخوا کی حوالہ ہنڈی کے غیر قانوی کاروبار کیخلاف خصوصی مہم کے تحت کارروائیاں جاری، صوا بی کے علاقے فقیر آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث بہاو الدین نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے افضل خان نیازی کے مطابق گرفتار ملزم سے 19لاکھ 5ہزار روپے کی رقم اور حوالہ ہنڈی کی رسیدیں برآمد کر لی گئیں ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔