ہومپاکستانرہنما پی ٹی آئی و رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین منتخب

رہنما پی ٹی آئی و رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد ، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین منتخب ہو گئے ۔
چیف آرگنائزر تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ خان نیازی اپنے تہنیتی پیغام میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخاب میں شاندار کامیابی سمیٹنے پر نجیب ہارون اور ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نجیب ہارون کی قیادت میں پاکستان انجینئرنگ کونسل ملک کی تعمیر و ترقی کے عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، میری نیک تمنائیں اور خواہشات پاکستان انجینئرنگ کونسل کے نومنتخب چیئرمین اور انکے ساتھیوں کے ساتھ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔