Sunday, April 20, 2025
ہومپاکستانپارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کل بند رکھنے کا فیصلہ

پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کل بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا معاملہ پر قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق ملازمین کو کل چھٹی دے دی گئی، کمیٹی اراکین کے علاوہ تمام اراکین پارلیمنٹ کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی اراکین کو خصوصی دعوت نامے پر پارلیمنٹ میں داخلہ دیا جائے گا، میڈیا کوریج پر بھی کل پابندی عائد کر دی گئی، میڈیا نمائندوں کو بھی کل پارلیمان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔