اسلام آباد، کورونا ویکسینیشن سے متعلق حکام وزارت صحت نے رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان کی 10 فیصد آبادی کی کورونا ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ 25 لاکھ ساڑھے 9 ہزار سے زائد شہریوں کی ویکسین کی 2 ڈوز مکمل ہوچکی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ85 لاکھ ساڑھے 67 ہزار سے زائد ہے، کل آبادی میں سے تقریبا 12 کروڑ 58 لاکھ 53 ہزار 7 سو شہریوں کی ویکسینیشن ہونی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ویکسینیشن کی اہل آبادی کی تعداد 6 کروڑ 67 لاکھ 93 ہزار سے زائد ہے، اب تک پنجاب کے 55 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد کی ویکسینیشن ہوسکی ہے۔سندھ میں ویکسینیشن کے لیے اہل افراد کی تعداد 2 کروڑ81 لاکھ 61 ہزار ہے، اب تک سندھ کے21 لاکھ 70 ہزار سے زائد شہریوں کی ویکسینیشن مکمل ہوئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ویکسینیشن کے لیے اہل افراد کی تعداد 1 کروڑ 91 لاکھ 43 ہزار ہے، خیبر پختونخوا میں ویکسینیشن مکمل کروانے والوں کی تعداد 12 لاکھ 29 ہزار ہے۔ملک بھر میں ویکسینیشن کی سب سے کم رفتار بلوچستان کی ہے، بلوچستان میں ویکسینیشن کے اہل 64 لاکھ ساڑھے 36 ہزار افراد ہیں، بلوچستان میں صرف 1 لاکھ 73ہزار 500 افراد کی ویکسینیشن مکمل ہوئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں ویکسینیشن کے اہل افراد 14 لاکھ 61 ہزار834 ہیں، اسلام آباد میں اب تک 4 لاکھ 80 ہزار افراد دونوں ڈوز حاصل کرپائے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں ویکسینیشن کے اہل افراد 27 لاکھ ساڑھے 49 ہزار سے زائد ہیں، آزاد کشمیر میں اب تک 4 لاکھ 69 ہزار افراد کی ویکسینیشن مکمل ہوئی ہے۔گلگت بلتستان کے 11 لاکھ 8 ہزار 484 ویکسینیشن کے اہل رہائشی ہیں، گلگت بلتستان میں 1 لاکھ ساڑھے 89 ہزار افراد ویکسینیشن مکمل کرواچکے ہیں۔
پاکستان کی 10 فیصد آبادی کی کورونا ویکسینیشن مکمل ہوگئی، حکام وزارت صحت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
