ہومپاکستانبلاول کے منہ سے عزت کی سیاست کرنے کی بات زیب نہیں دیتی،فرخ حبیب

بلاول کے منہ سے عزت کی سیاست کرنے کی بات زیب نہیں دیتی،فرخ حبیب

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی واحد حکومت ہے جس نے تمام صوبوں کو مساوی ترقی کے مواقع فراہم کیے، پی ٹی آئی حکومت میں بلوچستان میں میگا پراجیکٹس کے لئے پی ایس ڈی پی میں ریکارڈ اربوں کے فنڈز دیئے گئے، پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، بلوچستان میں پیپلز پارٹی کاوزیر اعلی ہوگا، بلاول کی یہ خواہش کبھی خبر نہیں بن سکتی۔ اتوار کو کا بلاول زرداری کے خطاب پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول کے منہ سے عزت کی سیاست کرنے کی بات زیب نہیں دیتی، یہ لوگ کرپشن، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس اور لوٹی ہوئی دولت کو عزت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب، کاش آپ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں عبرت ناک شکست بارے بھی بلوچستان کے عوام کو بتاتے،بلوچستان کے عوام خود بتا رہے ہیں کہ عمران خان نے بلوچستان کی محرومیاں دور کرنے کے تاریخی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب، آپ کی صرف ایک صوبے میں حکومت اور آپکی پارٹی علاقائی پارٹی ہے، اس سے حکومت گرائیں گے؟؟پیپلز پارٹی میں اگر اتنی اہلیت ہوتی تو آج علاقائی پارٹی نہ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں انتشار پھیلانے سے ناکامی پر بلاول نے اب بلوچستان کا انتخاب کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔