چاغی،محکمہ اسپورٹس کے زیراہتمام ضلع چاغی میں 7 اگست سے یوم آزادی کے موقع پر سپورٹس فیسٹول کا آغاز ہوگیاجو 14اگست تک جاری رہے گا ،چودہ اگست کو تمام کھیلوں کے فائنل منعقد کیے جائیں گے ،اس فیسٹول میں بیڈ مینٹن، ٹیبل ٹینس، کرکٹ ، فٹبال، شوٹنگ بال، جمناسٹک رسہ کشی دوڑ ٹیکوانڈو باکسنگ ووشو اور چاغی کے علاقائی کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر محمد اسماعیل محمد حسنی نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ نوجوان اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک اور قوم کا نام روشن کریں ہم ہر پلیٹ فارم پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے اور کھیلوں کے حوالے سے تمام مشکلات کو دور کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیل انسانی جسم کے لئے انتہائی ضروری ہیں کھیل کے میدانوں کو آباد رکھنے کیلئے حکومت بھر پور اقدامات کررہی ہے کھیلوں کو فروغ دے کر ہم ایک صحت معاشرے کا قیام ممکن بنا سکتے ہیں ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر نے مزید کہا کہ ضلع چاغی کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ضرور ت صر ف اس بات کی ہے کہ اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد کرکے ان کے ٹیلنٹ کوابھار کر سامنے لایا جائے تا کہ نوجوان اپنے صوبے ملک اور قوم کانام مختلف کھیلوں میں شرکت کرکے کامیابی حاصل کرکے روش کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں اور ہمیں ان سے بڑی امیدیں ہیں ان کو کھیلوں کے حوالے سے حکومت تمام سہولیات فراہم کررہی ہے اور ہر فورم پر ان کی سرپرستی کی جائے گی۔
چاغی میں یوم آزادی کی مناسبت سے سپورٹس فیسٹول کا آغاز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
