Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانشیخ رشید آئندہ الیکشن سے قبل نئی جماعت میں شامل ہوں گے،منظور وسان کا خواب

شیخ رشید آئندہ الیکشن سے قبل نئی جماعت میں شامل ہوں گے،منظور وسان کا خواب

کراچی ، سیاسی خواب دیکھنے کے حوالے سے مشہور منظور وسان کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن سے قبل شیخ رشید نئی جماعت میں شامل ہوں گے تاہم انہوں نے وفاقی وزیر کی نئی جماعت کا نام نہیں بتایا۔خیال رہے کہ منظور وسان متعدد سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں سے متعلق خواب دیکھنے کے دعوے کر چکے ہیں۔منظور وسان نے اس سال عیدالاضحی سے قبل بڑی قربانی کا بھی دعویٰ کیا تھا اور جولائی کے مہینے کو وزیراعظم عمران خان کے لیے خطرناک قرار دیا تھا۔منظوروسان نے 2018 کے عام انتخابات کے بعد بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی پیش گوئی بھی کی تھی تاہم بلاول بھٹو زرداری نے اب تک شادی نہیں کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔