Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومشوبزامریکی پاپ گلوکارہ دنیا کی امیر ترین خاتون بن گئیں

امریکی پاپ گلوکارہ دنیا کی امیر ترین خاتون بن گئیں

واشنگٹن ، بارباڈوس سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ روبن ریحانہ فینٹی 1.7 بلین ڈالر(ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز) کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کی امیر ترین خاتون گلوکارہ بن گئیں۔ایک رپورٹ کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ ریحانہ کو امیر بنانے میں ان کے میوزک کا ہاتھ نہیں بلکہ ان کے بیوٹی برانڈ کا بزنس ہے جس نے ان کی قسمت روشن کردی۔گلوکارہ نے 2017 میں فینٹی بیوٹی نامی کاسمیٹک برانڈ لانچ کروایا جس کے بعد 2018 میں انہوں نے سیویج ایکس فینٹی کے نام سے انڈر گارمنٹس کا برانڈ متعارف کروایا۔رپورٹ کے مطابق ریحانہ نے 50 فیصد دولت اپنے بیوٹی برانڈ سے کمائی جو کہ تقریبا 1.4 بلین ڈالر ہے جب کہ باقی کی کسر سیویج ایکس فینٹی نے پوری کی۔ ریحانہ کی سیویج ایکس فینٹی کی مالیت ایک اندازے کے مطابق تقریبا 270 ملین ڈالر ہے اور وہ 1.7 بلین ڈالر کے ساتھ دنیا کی امیر ترین خاتون گلوکارہ کے طور پر سرِفہرست ہیں۔اس طرح امریکی ٹی وی اسٹار، میزبان و اداکارہ اوپرا ونفرے کے بعد ریحانہ نے دنیا کی دوسری امیر ترین کاروباری خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔