اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کامران اسلم کو پرموشن مل گئی،ایچ آر ڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈ پارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی سفارش پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران اسلم کو 18سکیل میں ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے عہدے پر ترقی مل گئی ہے۔جاری احکامات کے مطابق وہ پہلے گریڈ 17میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
